خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

زندگی خوبصورت ہے اسکو اچھے سے جئیں
0
42
Mishi-Khan

اداکارہ مشی خان جو اپنی وڈیوز میں اکثر کوئی نہ کوئی پیغام دیتی رہتی ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میں‌کہا ہے کہ اپنی زندگی سے خوشامدیوں کو نکال باہر کریں، مجھے حیرت ہوتی ہے ایسے لوگوں‌پر جو کسی مقام پر ہوتے ہیں اور وہ غلط بھی بول رہے ہوں تو اس کے اردگرد کے لوگ اسکی واہ واہ کررہے ہوتے ہیں ، بھئی کیوں ؟ صرف اس لئے کیونکہ ان کو اس شخص سے کوئی نہ کوئی فائدہ ہوتا ہے جو انہوں نے اٹھانا ہوتا ہے یا اٹھا رہے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ بچائے ایسے لوگوں سے ایسے خوشامدیوں سے.

مشی خان نے کہا کہ ”ایسے لوگوں کو پہچانیں اور اگر آپ کے اردگرد ہیں تو ان کو اپنی زندگی سے نکال کر باہر پھینک دیں”، کیونکہ آپ کی غلط بات پر واہ واہ کرنے والا آپکا خیرخواہ نہیں ہوسکتا. ایسے لوگوں میں بیٹھیں جو اچھے ہیں اچھی سوچ رکھتے ہیں، ان سے زندگی کے حوالے سے کچھ سیکھیں کیونکہ زندگی بہت حسین اور چھوٹی ہے لہذا اس کو اچھے سے گزاریں. اچھی کمپنی میں رہیں ، اللہ نے آپ کو اشرف المخلوقات بنایا ہے،کچھ خیال کریں اپنا اور اپنی ذات کا. یاد رہے کہ مشی خان ہر روز کوئی ایک وڈیو پیغام ضرور اپنے مداحوں کو دیتی ہیں اور وہ پیغام یقینا انسان کو بہت سی باتیں سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے.

فلمسٹار دردانہ رحمن کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام

اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ …

عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

Leave a reply