مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے. انہوں نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر احتجاج کرتے ہوئے ان لوگوں کو مبارکباد دی ہے جو عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتےہیں. انہوں نے کہا کہ مبارک ہو آپ سب کو ، پیٹرول 306 روپے سے بڑھ کر 330 روپے کا ہو گیا ہے. میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتیاں ہو رہی ہیں اور ان میں اب مزید اضافہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ ملک میںکرائم ریٹ بڑھ چکا ہے، لوگ بھوکے سو رہے ہیں. لوگوں کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں بہتری کے کوئی امکانات نظر نہیںآرہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ”بجلی کا فی یونٹ بڑھ گیا ہے” ، اللہ ہم سب کے حال پر رحم کرے میں تو سوچتی ہوں کہ ہم سب کا کیا بنے گا، لوگ اس وقت پریشان ہیں مہنگائی کی وجہ پریشان ہیں.ایک جماعت تو کھا پی کر لندن چلی گئی ہے باقی جا رہے ہیں رہ گئے ہم. ہم ان کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہے ہیں. یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کو سپورٹ کرتی ہیں اور ان کو اس ملک کا مسیحا سمجھتی ہیں.