سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مشی خان نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میںکہا ہے کہ آئی پی پی اے ایوارڈز کوئی بہت زیادہ اہم نہیں تھے کہ جن کے لئے ہمارے سٹارز منع نہیں کر سکتے تھے ،ہمارے سٹارز کو چاہیے تھاکہ وہ ان ایوارڈز کے لئےمنع کر دیتے ، فلسطین میںہونے والے ظلم کی وجہ سے پوری دنیا میںتقریبات کینسل ہو رہی ہیں ، تو کیا ہمارے سٹارز ایوارڈز کو منسوخ نہیں کر سکتے . انہوں نے کہا کہ میں نے سٹارز پر تنقید کی ہے تو بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے مجھے کہا کہ میں نے میک اپ کر رکھا ہے ، بھئی اگر میںنے میک اپ کر رکھا ہے تو کیا ہوا؟ کم از کم بھنگڑے تو نہیں ڈال رہی نا باقیوں کی طرح .
فلسطین کے لوگوں کے دکھ درد ان کی تکلیف میںشامل ہوں ان کے لئے آواز تو اٹھا رہی ہوں نا ،”گھٹیا قسم کے لوگ ہیں وہ جو میک اپ کو پوائنٹ بنا رہے ہیں، ”میک اپ نہ کروں تو کیا مٹی مل کر آجائوں آپ سب کے سامنے، میں مٹی مل کے بھی سامنے آجائوں تو بھی یہ لوگ کوئی نہ کوئی نقص نکال دیں گے . میں نے آپ کو نہیںبلکہ خدا کو منہ دکھانا ہے. جو غلط ہو رہا ہے میں اس کے خلاف آواز اٹھائوں گی . یہ وقت فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کا ہے.