مصری صدر مرسی کی وفات پر ترکی قیادت کا اظہار تعزیت
مصری معزول صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد ترکی کی قیادت کی طرف سے تعزیت کے پیغامات جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطاق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی قید و بند کے دوران عدالت میں وفات کے بعد قومی لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات جاری ہورہے ہیں.اس سلسلے میں ترک اسپیکرِ اسمبلی مصطفیٰ شن توپ نے سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "مرسی قانونی صف میں شامل ہونے کی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ایک عظیم لیڈر تھے۔ ان کو قید کیا گیا تھا لیکن آپ ان کوجیل میں بند کرنے والوں سے زیادہ آزاد تھے۔”
ایوان ِ صدر کے محکمہ اطلاعات کے چیئرمین فخرالدین آلتون نے بھی سماجی میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ”پوری دنیا کی نظروں کے سامنے خونی بغاوت کے ذریعے تختہ الٹائے جانے والے معزول صدر محمد مرسی عدالت کے کٹہرے میں اپنے خالق ِ حقیقی سےجا ملے۔ ”
آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے پہلے منتخب صدر مرسی غیر اخلاقی و غیر قانونی فوجی بغاوت کے بعد فوجی جتھے کے زیرِ اثر عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے تھے ، میں مرسی کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔
انہوں نے مرسی کے جنازے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیے بغیر دفن کیے جانے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خونی ہاتھوں کے ساتھ انسانی اقدار کی دھجیاں اڑانے والے ایک نعش سے بھی خوفزدہ ہیں۔