92 سالہ مصری شہری نے کینسر کے باوجود ماسٹر کر لیا
عمر رسیدہ مصری شہری نے بیماری کے باوجود ڈگری حاصل کر لی
مصر کے معمر شہری نے جان لیوا بیماری کے باوجود وہ کارنامہ دکھا دیا جسسے دیکھ کر جوان اور صحت مند لوگ بھی حیران رہ جائیں .، مصری عمر رسیدہ محمد القبانی نے غرب اور کینسر جیسی تنگی کے باوجود اپنی ماسٹر تک تعلیم مکمل کی اور جامعہ ازھر سے دعوی اسلامیہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی
القبانی کا تعلق مصر کے صوبے الشرقیہ کے ایک گاؤں العواسجہ سے ہے۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی تھی لیکن غربت کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر رہے . اور گھر میں کھیتی باڑی کرنے میں مصروف ہو گئے، لیکن اب نہوں نے یہ کارنامہ دکھا کر ثابت کر دیا کہ عزم صمیم ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں ہے.