کورونا وائرس : مس انگلینڈ نے ہسپتال میں ملازمت اختیار کر لی

0
37

انگلینڈ میں گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی 24 سالہ مس انگلینڈ بھاشا مکھرجی نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے واپس ڈاکٹری کا پیشہ اختیار کرلیا

باغی ٹی وی : انگلینڈ میں گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی 24 سالہ مس انگلینڈ بھاشا مکھرجی نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے واپس ڈاکٹری کا پیشہ اختیار کرلیا انگلینڈ کے شہر ڈربی میں رہائش پذیر بھاشا نے بوسٹن کے ایک اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنی نوکری کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ایک پروفیشنل ڈاکٹر ہیں انہوں نے دو مختلف میڈیکل ڈگری حاصل کی ہیں جن میں میڈیکل سائنس اور سرجری اینڈ میڈیسن شامل ہیں علاوہ ازیں بھاشا مکھرجی نے سانس کی بیماریوں سے متعلق خصوصی کورس بھی کر رکھا ہے
https://www.instagram.com/p/B-Hr4eXnaOZ/?igshid=18lewipsb98vw
ڈاکٹری کے پیشے کو چھوڑ کر مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی بھارتی نژاد برطانوی بھاشا مکر جی نے دسمبر 2019 میں مس انگلینڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے وہ فلاحی اداروں کے ساتھ منسلک ہو گئیں تاہم اب کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کورونا کے مریضوں کے پیش نظر انہوں نے واپس اپنا پیشہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے بھاشا مکھرجی نے بتایا کہ انہوں نے 24 مارچ کو اپنے سابق ساتھی ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور وہاں کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں جنہوں نے انہیں بتایا گیا کہ وہ انتہائی دباؤ اور مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B8OZtiDnJXy/?utm_source=ig_embed
بھاشا مکھرجی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساتھی ڈاکٹرز سے بات کرنے کے بعد اپنے پرانے ہسپتال کی انتظامیہ سے بات کی اور انہیں بتایا کہ وہ واپس آکر بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دینا چاہتی ہیں،کیوںکہ بطور ایک ڈاکٹر ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کریں جس پر سابق ہسپتال انتظامیہ نےانکے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے واپس اپنا چارج سنبھالنے کی ذمہ داری دے دی

جسکے بعد مس انگلینڈ برطانوی ہائی کمیشن کی مدد سے براستہ جرمنی لندن پہنچیں اور اس وقت وہ 2 ہفتوں کا قرنطینہ کی مدت پوری کر رہی ہیں اور جلد ہی وہ بطور ڈاکٹر انگلینڈ کے ایک ہسپتال میں خدمات سر انجام دیں گی

کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا

Leave a reply