رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا مقابلے کی رنراپ مانیا سنگھ کی جدوجہد کی داستان

0
51

مانیا سسنگھ رکشیہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا بن گئیں بھارتی حسیناؤں کے مقابلے ’مس انڈیا‘ 2020 میں دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل مانیا سنگھ نے تاج پہن کر ممبئی میں رکشے میں سواری کی۔

باغی ٹی وی : مانیا سنگھ 2020 کی دوسرے نمبر آنے والی ماڈل گرل ہیں جو اپنی جدوجہد اور انتھک محنت کے باعث اب بھارت کی مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

انڈین ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مانسہ وارانسی نے انڈیا کے مقابلہ حُسن ’فیمینہ مس انڈیا 2020‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے حال ہی میں ممبئی میں اس مقابلہ حسن کے فائنل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مس انڈیا 2020 کے تاج کو 23 سالہ مانسہ وارانسی کے سر پر سجایا گیا تھا۔

مس انڈیا کے خطاب تک پہنچنے کا راستہ ان تینوں کے لیے بالکل آسان نہیں تھا تاہم انڈیا میں اس مقابلہ حسن کی فاتح مانسہ وارانسی سے زیادہ بات مانیا سنگھ پر ہو رہی ہے اور اس کی وجہ ان کا خاندانی پسِ منظر ہے۔

مانیا سنگھ کا کہنا ہے کہ ’آپ اپنی لڑائی خود لڑتے ہیں آپ مایوس کیوں ہوتے ہیں آپ اپنے وجود کے لیے بھی وقت تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

کل تک اترپردیش کے دیوریا ضلع کی مانیا سنگھ کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن آج سب ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مانیا کے والد اوم پرکاش سنگھ ممبئی میں آٹو رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی والدہ منورما دیوی ممبئی میں درزی کی دکان چلاتی ہیں جبکہ مانیا نے اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے گھروں اور دفاتر میں کام کرتی رہیں ان کی یہ جدوجہد کی داستان سامنے آنے کے بعد اب وہ سیلیبریٹی بن چکی ہیں۔

مانیا سنگھ کے مطابق انہوں نے نے بچپن سے ہی مالی تنگ دستی دیکھی ہے۔ انھوں نے متعدد بار کئی راتیں فاقہ کشی میں گزاری ہیں۔ وہ پیسے بچانے کے لیے کئی کلومیٹر پیدل چلی ہیں۔

مانیا کے پاس جو بھی کپڑے تھے، وہ خود ہی سیے ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ ان کی تعلیم کی فیس ادا کرنے کے لیے ان کے والدہ اور والد کو زیورات گروی رکھوانا پڑے۔ انھوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک کال سینٹر میں بھی کام کیا ہے۔

مانیا کا بچپن مشکلات میں گزرا۔ اپنے والدین کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے مانیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی سوچ الگ الگ ہے۔ ملک میں کچھ ایسی ریاستیں ہیں جہاں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکیاں زیادہ کچھ نہیں کر سکتی ہیں۔

مانیا کا کہنا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو کہوں گی کہ آپ کہیں سے بھی ہیں، چاہے آپ کے پاس کپڑے ہوں یا نہیں یا آپ کیسے نظر آتے ہیں، چاہے آپ کے پاس پیسہ ہے یا نہیں ، لیکن جب آپ اپنے تصور سے بڑے خواب دیکھتے ہیں تو آپ آسمان کو چھو سکتے ہیں۔ لہذا جب تک آپ خواب نہیں دیکھتے، آپ کو اپنی اہمیت کا پتہ نہیں چل سکے گا۔

مانیا سنگھ تعلیم کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیتی ہیں اور آگے مینجمنٹ اسٹڈیز میں تعلیم جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مانیا سنگھ کے کے مطابق وہ سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی والدہ ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان کی والدہ نے ہی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی ماں سے کڑی محنت کرنے اور کبھی نہ ہار ماننے کی خوبیاں سیکھیں۔

مانیا سنگھ اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں تاج پہنے والدین کے ساتھ رکشہ میں سواری کرتے ہوئے پہنچیں جبکہ ان کا رکشہ بھی والد ہی چلا رہے تھے۔

بیٹی کی تقریب میں شرکت کے وقت والد بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

مانیا کی آٹو رکشے میں تقریب میں آمد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 10 فروری کو منعقد ہونے والی مس انڈیا مقابلے کی تقریب میں جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مناسا واراناسی نے فیمینا مس انڈیا 2020 کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اترپردیش کی مانیا سنگھ اس مقابلے میں رنرز اپ رہیں جب کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی مانیکا شیوکنڈ نے فیمینا مس گرینڈ انڈیا 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Leave a reply