شام: اسرائیل کا لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

شام کے سرحدی علاقے القنیطرہ میں اسرائیل نے لبنانی شیعہ ملیشیا کے ایک مرکز پرمیزائل حملہ کیا ہے
جس میں شامی حکومت کے حامیوں کو نشانہ بنایا گیاہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں.

تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں بشار الاسد کے دفاع میں لڑنے والی لبنانی تنظیم کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی’سانا’ کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے شام میں 8 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران حزب اللہ بشار الاسد کے دفاع میں لڑ رہی ہے۔ حزب اللہ کے جنگجو شام کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو بشارالاسد اور ایران کی دیگر ملیشیائوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن فورسز کو کچلنے میں سرگرم ہیں۔

Comments are closed.