بغداد:امریکی فوجی اڈے پرچارمیزائل فائر،عراقی فوجی زخمی،اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر راکٹ سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بغداد کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس نے تعین کیا تو معلوم ہوا کہ امریکی بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغےگئے،جس کے نتیجے میں اب تک چارعراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی بیس پرمارٹر گولوں اورراکٹ سے حملہ کیا گیا، جس میں امریکی فوجیوں کے رہائشی علاقےکوبھی نشانہ بنایا گیا، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں‌کی۔

Shares: