ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ) دوہفتے قبل گم ہونے والا شخص قتل،لاش برآمد
تفصیل کے مطابق سونڈا شہر کا رہائشی سید مہر علی شاہ دوہفتے قبل غائب ہو گیا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی،جس کے بارے میں کہیں سے کوئی اطلاع یامعلومات نہ مل سکیں لیکن آج اچانک اس کی لاش جھمپیر تھانے کے حدود سےملی جسے قتل کیاگیا تھا، سید مہر علی شاہ کو قتل کر کے کول مائنز کے کنویں میں پھینک دیا گیا، لاش ابھی تک کنوئیں میں موجود ہے جسے نکالا نہیں جاسکا،کیونکہ کنواں 150 فٹ سے بھی زیادہ گہرا ہے ،تھانہ جھمپیر پولیس نے تصدیق کی ہے کنویں میں موجود لاش سید مہر علی شاہ کی ہے ، قتل کے شبہ میں جھمپیر پولیس نے چانگ برادری کے دو آدمیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفشیش تحقیقات کاآغازکردیاگیا ، مقتول کے عزیز اقارب تھانہ میں موجود ہیں
معلومات کے مطابق مورخہ 21 دسمبر 2022 کو مقتول مہر علی شاہ ڈیوٹی کے لئے اپنے گھر سے گیا تھا لیکن گھر واپس نہیں پہنچاتھاجس کی اطلاع اس کے بھتیجوں نے پولیس کو دی اور شیر علی شاہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ جھمپیر پر مقدمہ نمبر 01/2023 سیکشن 365 ت۔پ کے تحت درج کرایا.ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے انویسٹیگیشن کرکے 2 ملزمان غلام نبی غلام رسول چانگ اور نظر محمد ولد محمود چانگ کو گرفتار کرلیا۔
ابتداعی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مہر علی شاہ کو ہم نے اغواہ کرکے 70/80 ہزار روپے کیش چھین کر اسے قتل کرکے ولی بروہی ہوٹل کے قریب پرانی کوئلے کی کان میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نکال لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: