سرگودہا،جوھر آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ تفصیلات کے مطابق
فائرنگ کا واقعہ صلح کے بعد پیش آیا۔

فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں پارٹیوں کے درمیان سمجھوتا کرانے والے سابق چیئرمین یو سی روڈہ نور پور تھل ملک فلک شیر جوئیہ کے صاحبزادے اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوھر آباد کے ٹیچر ملک جبیب اللہ جوئیہ شدید زخمی ۔جبکہ باپ محفوظ رھا۔ زخمی حبیب اللہ ملک کی حال ھی میں شادی ھوئی ھے۔۔

فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افرد فرار ہو گئے

جبکہ شدید زخمی حبیب اللہ ملک کو پہلے ڈی ایچ کیو ھسپتال جوھر آباد اور حالت زیادہ خراب ھونے پر لاھور ریفر کر دیا گیا۔۔۔

فائرنگ کے موقع پر بھگ دڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا ۔

شہریوں کا واقعہ مذکورہ پر شدید احتجاج ۔۔اور آر پی او سرگودھا رینج اورڈی پی او خوشاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ

Shares: