ذرائع آمدن میں کیسے اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ سبی میلے میں صدر مملکت کا بڑا دعویٰ
ذرائع آمدن میں کیسے اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ سبی میلے میں صدر مملکت کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، حکومت، فوج اور قوم نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، پاکستان پر امن ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ملک کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں تاہم جعلی خبروں کے ذریعے مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سبی میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سبی میلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، حکومت بلوچستان کی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کررہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، گوادر بندر گاہ پر کام جاری ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چینی سامان اس تجارتی راستے سے گزر کر سمندر تک جائے گا۔ خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے بلوچستان میں ترقی میں تیزی آئے گی، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچستان کا رقبہ سب سے زیادہ ہے جبکہ یہ طویل ساحلی علاقہ بھی رکھتا ہے، اس علاقے میں فش فارمنگ کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بکریاں چرانا انبیاء کرام کی سنت ہے، مویشی بانی کو فروغ دے کر ذرائع آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے پر توجہ دینی چاہیے اس سے ہمیں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پانی کی قلت کے باعث تہذیبوں کو نقل مکانی کرنی پڑتی ہے اور لوگ پانی کی تلاش میں دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں، ہمیں پائیدار بنیادوں پر پانی کے مسئلہ کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔ حکومت، قوم اور پاک فوج نے مل کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیا ہے، دہشت گردی کے چند واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، پاکستان پر امن ملک کے طورپر ابھر کر سامنے آرہا ہے جہاں بیرون ملک سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔
دوسری جانب سبی میلہ انتظامیہ کی فاش غلطی سے صورتحال دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والا بینر چھپوا دیا گیا، حیرت انگیز طور پر دعوت نامہ پرنٹ ہونے کے بعد بھی کسی نے غور کرنا مناسب نہیں سمجھا، میاں نوازشریف کے بینر کی تصویر نمایاں نظر آ رہی ہے۔
قبل ازیں صدر مملکت کوئٹہ پہنچے تو صوبائی حکام نے انکا استقبال کیا
سبی میلہ آج سے شروع ہوگیا ہے سبی میلے کےپہلے ہی دن سخت گرد غبارہواؤں کاسامنا ہے،بلوچستان کی محب وطن عوام پرعزم ہے کہ ہم میلہ کوہر صورت کامیاب بنائیں گے واضح رہےکہ اس میلے سے ہزاروں افرادکا روزگاروابستہ ہے میلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ مال مویشی لاتےہے.
سبی میلہ کے لیے محکمہ صحت کے مدثر وحید ملک کے احکامات پر 4 ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حماد زہری ایمرجنسی ٹیموں کے چیئرمین ہونگے
سبی, کچھی, نصیرآباد اور جعفر آباد میں محکمہ صحت کی ضلعی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ایمرجنسی ٹیمیں سبی میلے کے موقع پر شہریوں کو بنیادی صحت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرینگے, سیکرٹری محکمہ صحت کے ٹیمیں سبی میلے میں کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریگی,