مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلی تھے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے ٘مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی تھے، انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، سلامی بھی پیش کی۔ گارڈز میں خواتین کے دستے بھی شامل تھے، پروقار تقریب میں قومی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔
قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام
ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا
تقریب کے مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے، اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں بانی پاکستان کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔