شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کا حالیہ زیادتی کے واقعات پر کہنا ہے کہ مجھے اس دن کا بےصبری سے انتظار ہے کہ جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی

باغی ٹی وی : چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معراف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیمل خاور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک اور دن ایک اور زیادتی جہلم میں 7 سالہ بچی کے ساتھ امام مسجد کی زیادتی، موٹر وے واقعہ اور مروہ کو زیادتی کرنے کے بعد جلا دینا ایسے تمام واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔


نیمل نے لکھا کہ پاکستان اپنی خواتین کے لئے کب محفوظ ہوگا؟ مجھے اس دن کا بے صبری سے انتظار ہے-

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ 

Shares: