پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور کامیڈین اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ انہیں ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ سے مسئلہ نہیں بلکہ پی ٹی وی سے مسئلہ ہے کیونکہ پی ٹی وی ہمارا ادارہ ہے اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا چاہئے۔

باغی ٹی وی : ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد جہاں کچھ لوگ خوش ہوئے وہیں چند ایک اداکاروں سمیت اداکار یاسر حسین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں نشر کرنے کے خلاف ہیں۔

اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں تو انہوں نے ترکی کے فنکاروں کو ’کچرا‘ تک بھی کہا تھا اس کے علاوہ وہ ترک فنکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے کے بھی سخت مخالف رہے ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پرنہ صرف پاکسانی عوام بلکہ ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی تنقید اور ٹرول کا سامنا کرنا پڑا-

تاہم حال ہی میں انہوں نے اداکار احسن خان کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی اور ارطغرل غازی ڈرامے کے حوالے سے یوٹرن لیا- شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں احسن خان یاسر حسین سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یاسر آپ کو ’ارطغرل‘ سے کیا مسئلہ ہے؟

جس پر یاسر حسین جواب دیتے ہیں میرا تو ’ارطغرل‘ سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا میرا تو پی ٹی وی سے مسئلہ ہے پی ٹی وی ہمارا ادارہ ہے اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا چاہئے۔

یاسر حسین نے مزید کہا ’ارطغرل‘ اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما ہے جسے ہمیں خود بنانا چاہئے احسن خان نے یاسر حسین سے سوال پو

اچھا کیا آپ کو لگتا ہے پاکستان میں ’ارطغرل‘ جیسے ڈرامے پروڈیوس ہوسکتے ہیں؟

جس پر یاسر حسین نے کہا کیوں نہیں آج ہم ماضی کے مقابلے ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں آج ہمارے شوز کے جس طرح کے سیٹس ہوتے ہیں جوکیمرے ہم استعمال کررہے ہیں۔ماضی میں ہم اس طرح سیٹس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کام نہیں کرتے تھے۔

یاسر حسین نے پی ٹی وی کے دور کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا جب پی ٹی وی پر شوز ہوا کرتے تھے تو صرف چار لائٹیں لگی ہوتی تھیں اور سامنے انور مقصود صاحب بیٹھے ہوتے تھے ماضی کے مقابلے میں ہمارے پاس آج اچھا مواد بھی ہے سیٹس بھی ہیں اور ٹیکنالوجی بھی ہے تو ہمیں اپنے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ترک ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خآن کی ہدایت پر گزشتہ برس اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈ اپنے نا م کئے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔

حلیمہ خاتون کے بعد اصلحان خاتون بھی پاکستانی معروف برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

عائزہ خان نئے پروجیکٹ کے لئے ترکی پہنچ گئیں

عائزہ خان کسی ترکش پروجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں؟

ڈراموں کی کہانیاں ایسی ہونی چاہیئں کہ دیکھنے والے اس سے سبق سیکھیں اقرا عزیز

اصلحان خاتون کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لئے خوشخبری

Shares: