پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عُمر نے اپنے لئے چڑیل کا ٹائٹل قبول کر تے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں چڑیل ہوں-

باغی ٹی وی : "فخر ہے کہ ایک چڑیل ہوں!” عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تبصرے کا جواب دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ عائشہ عُمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اُن کی دوست ارم بنت شاہد کی سالگرہ کی تقریب کی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CFeKt6-D28b/
عائشہ عُمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے ساتھ سُنیتا مارشل، صبا انصاری، سونیا خان اور طوبیٰ صدیقی بھی موجود ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی دوست ارم بنت شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

عائشہ عُمر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مثبت تبصرے کیے تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر تنقید بھرے کمنٹس بھی کئے-

ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر لکھا کہ چڑیل عورتیں۔

صارف کے اس کمنٹ پر عائشہ عُمر بھی خاموش نہ رہیں او ر اُنہوں نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے بڑے ہی پُرسکون انداز میں لکھا کہ مجھے چڑیل ہونے پر فخر ہے۔

اس کے علاوہ عائشہ عُمر نےاپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی فرینڈز کے ساتھ آئینے کے سامنے کھڑی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFepHaJjeL9/
عائشہ عُمر کی اس ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ مشہور بھارتی فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا مقبول ترین گانا پاپا کہتےہیں گُنگناتی نظر آرہی ہیں۔

عائشہ عمر کی اس پوسٹ پر بھی مداحوں نے مثبت رد عمل دیا جس کا اداکارہ نے بھی خوشدلی سے جواب دیا-

سوشل میڈیا صارف کو بدتمیز کہنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

Shares: