مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم
مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میری کوئی دولت بیرون ملک نہیں، آئی ایس آئی کو پتا ہے کہ میں کس طرح کی زندگی گزار رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے بیروز گار سیاستدان اکٹھے ہو گئے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں سڑکوں پر نکل کر مجھے بلیک میل کر لیں گے۔ نواز شریف خود لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہا ہے۔
اسلام آباد کنونشن سینٹر میں انصاف لائرز فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام بے روزگار لوگ حکومت کیخلاف اکھٹے ہو چکے ہیں۔ یہ لوگ قانون کی بالادستی نہیں مانتے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ انھیں کوئی ہاتھ نہ لگائے کیونکہ یہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں ہم چوری کریں یا ڈاکے ڈالیں، ہمیں کوئی ہاتھ نہ ڈالے۔ عدالت ان کیخؒاف فیصلے کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ ‘’مجھے کیوں نکالا’’۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے اعلان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کسی کی چوری بچانے کے لئے نہیں نکلتے بلکہ کسی مقصد کیلئے نکلتے ہیں۔ یہ سارے مل کر دو سال بھی جلسے کریں، ہمارے ایک جلسہ ان سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود تو لندن بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو حکومت کیخلاف باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ میں ان کے کارکنوں کو کہتا ہوں کہ ان سے پیسہ بھی لیں، قیمے کے نان بھی کھائیں لیکن گھر بیٹھے رہیں۔
فیٹف پر این آر او لینے کیلئے حکومت کو بلیک میل کیا گیا،پاکستان میں گزشتہ ماہ تاریخ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی سیل ہوئی ہے،اس کا مطلب ہے کہ ملک آگے نکل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 38 میں سے 34 شقیں تبدیل کرنے کاکہا. اس کامطلب تھا کہ نیب ختم کردیں. اور ان کو کھلی چھٹی دے دیں.. بھارت بھی فیٹف کے زریعے یہی چاہتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ یہ اب بھارت کا کھیل کھیل رہےہیں. جس سے دشمن کو فائدہ ہوتا ہے . نواز شریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہو جاتی ہے . کیونکہ وہ انہیں پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے. انہوں نےکہا کہ مجھےآرمی سے کیوں مسئلہ نہیں ہے. ان کو کیوںمسئلہ ہے وہ یہی وجہ ہے کہ یہ کرپٹ ہیں. ہماری ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے. ان کو سب سےپہلے پتا چل جاتا ہے کہ کس نے کیا کرپشن کی ہے.