پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نئی ویڈیو،تہلکہ خیز انکشافات

0
101

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے فرنٹ مین، پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں محمد خان بھٹی کی گفتگو سے تہلکہ مچ گیا ہے، محمد خان بھٹی نے ویڈیو میں ہونے والی بات چیت میں ججز کے نام کے کر بات چیت کی ہے،

ویڈیو میں محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نہ تو مینج ہوتے ہیں او نہ ہی ان کے بارے میں ایسا کہا جا سکتا ہے ان کے ساتھ دو ججز ہیں، منیب اختر اور اعجاز الااحسن ان کی ذمہ داری پوری اٹھائی ہوئی ہے مظاہر نقوی صاحب نے ، مظاہر نقوی صاحب کا بیک گراﺅنڈ یہ ہے کہ ان کے دو بیٹے ہیںدونوں ان کے فرنٹ مین ہیں تو وہ ہر غلط کام میں مبتلا ہیں کرپشن کرتے ہیں ،ٹکا کر کرپشن کرتے ہیں، صبح سے رات تک کرپشن کرتے ہیں، تو پی ٹی آئی اور چوہدری صاحب بھی ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ بھئی یہ ہمارا عدالتوں میں بھی خیال کرتے ہیں فیصلے ہمارے حق میں دلواتے ہیں تو ان کا کوئی کام رکنا نہیں چاہیے وہ ٹرانسفریں، پوسٹنگ ہرکام میں وہ پیسے کماتے ہیں، اور ٹھیک ٹھاک پیسے کمارہے ہیں

سامنے بیٹھے شخص نے محمد خان بھٹی سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کو کیسے مینج کرتے ہیں ؟ جس پر محمد خان بھٹی نے جواب دیا کہ لاہور ہائیکورٹ دیکھیں یہ بھی ذمہ انہوں نے لیا ہوا تھا لیکن بیچ میںعلی افضل ساہی آ گئے،علی افضل ساہی نے کہا کہ میں یہ سارا مینج کرتا ہوں، علی افضل ساہی نے چیف جسٹس سے بات کر کے انہوں نے کہا کہ بینچ میں نے بنانا ہے،پی ٹی آئی کے خلاف کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں آئے گا،ایک بھی فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف نہیں آئے گا،تو اس کے بارے میں وہ چیف جسٹس صاحب سے بھی اپنے فائدے شائدے اٹھاتے رہے ہیں،ٹھیک ٹھاک فائدے پی ٹی آئی کے کہنے پران کو ملتے رہے ہیں ،وہ بھی اپنے سارے کام نکلواتے رہے ہیں، اپنے داماد کیلئے بھی دس سے پندرہ ارب کے پیپر پراجیکٹ لیے ہیں ،ویڈیو میں موجود شخص نے سوال کیا کہ یہ پیپر پراجیکٹ کیا ہوتا ہے؟ جس کے جواب میں محمد خان بھٹی نے جواب دیا کہ اس پر آدھا کام ہوا ہوتا ہے اور باقی یہ بس کھاﺅ پیو پروگرام ہی ہوتا ہے،جیبوں میں جاتا ہے ،محمد خان بھٹی سے سوال کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اور لوگ ہیں کوئی جاننے والے آپ کے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی تعلق بھی ہے، مطلب جسٹس شاہد کریم ہے، جسٹس شاہد جمیل ہے، ان کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،جسٹس فاروق حیدر سے بھی ذاتی تعلق ہے۔ان سے تعلق اس وقت کا ہے جب وہ وکیل تھے تب سے ان سے پرانے تعلق تھے اور میرا بچہ بھی ان کے بچوں کے ساتھ پڑھتا رہا ہے

محمد خان بھٹی کی ویڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی آڈیو کو دبایا گیا، ہم کہتے رہے وہ چار کنال کا پلاٹ ہے،پہلے آڈیو آئی تھی، اب ویڈیو آگئی ہے، نام لے کر کہا جارہا ہے کہ دو بیٹے فرنٹ مین ہیں، اس کی منی ٹریل نہیں، ایک پلازہ ہے محمد خان بھٹی کہہ رہے ہیں، سپریم کورٹ میں مینج کرنا ان کی ذمہ داری تھی، جب 3 درخواستیں جمع کی گئیں، نوٹس نہ لیا جائے، تو ادارے پر سوالیہ نشان لگ جائے گا، کروڑوں روپے کی پراپرٹیز ہیں گوجرانوالہ اور لاہور میں اس کا جواب کس نے دینا ہے،کیا چیف جسٹس اس کا نوٹس نہیں لیں گے؟ محمد خان بھٹی اپنے روابط بھی بتارہے ہیں،ابھی الزام لگا ہے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے،

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

 پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

Leave a reply