چین اور پاکستان ایم ایل ون منصوبے پر جلد کام کے آغاز کیلئے متفق ہیں ،احسن اقبال

0
62
ahsan iqbal

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی قیادتوں کے مابین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے 2.0 پر مکمل اتفاق رائے ہے،گزشتہ ہفتے ہونے والا میرا دورہ چین بھی وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے تسلسل میں تھا ،میرے دورہ چین کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی چین کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئیے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ،دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم چین کے دورے کر رہے ہیں ،دنیا چین کی معاشی ترقی کے ماڈل اور اوپن مارکیٹ سے فوائد حاصل کرنا چاہ رہی ہے ،2018 تک پاکستان سی پیک کی وجہ ے چین کے جدید معاشی ماڈل اور اوپن مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے والا سب سے بڑا ملک تھا ،ہم نے 2018 کے بعد سی پیک منصوبوں کو متنازعہ بنا کر سست روی کا شکار کر دیا ،سی پیک منصوبوں کی سست روی اور بعض زیر تکمیل منصوبوں کو روک کر ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے،2018 ثک سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت ایم ترین راہداری تھی ،آج خطے بھر میں بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت دیگر کئی راہداریاں کامیابی سے تکمیل کے اگلے مراحل پر پہنچ رہی ہیں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے سی پیک منصوبہ آج بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،سی پیک کی امتیازی حیثیت کے پیش نظر آج بھی ہمارے لئے ترقی کے بھرپور مواقع موجود ہیں ،ترقی کے مواقع سے فائدے اٹھانے کے لئے ہمیں فیز 2.0 میں شامل منصوبوں کی تکمیل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو سی پیک کے زیر تکمیل اور نئے منصوبوں کی تکمیل کے لئیے دن رات ایک کرنا ہوگا ،چین اور پاکستان کی حکومتیں ایم ایل ون منصوبے پر جلد کام کے آغاز کے لئے متفق ہیں ،وزارت ریلوے ایم ایل ن منصوبے کو جلد شروع کرنے کے لئے تمام دستاویزات اور ضروری اقدامات مکمل کرے ،میرے حالیہ دورہ چین کے دوران ایم ایل ون منصوبے کے لئیے جوائنٹ فنانسنگ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہوا ہے ،ایم ایل ون منصوبے کی جوائنٹ فنانسنگ کمیٹی کا اجلاس ایک مینے کے اندر اندر منعقد کیا جائے گا ،وزارت ریلوے اور متعلقہ ادارے ایم ایل ن منصوبے کی جوائنٹ فنانسنگ کمیٹی کے اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں ،جوائنٹ فنانسنگ کمیٹی کے اجلاس میں منصوبے کی مدت تکمیل اور تکمیل کے مراحل کا تعین کیا جائے گا ،ایم ایل ون منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا ،ریلوے اور این ایچ اے حکام خطے بھر کی راہ کاری کے لئے ماسٹر پلان تیار کریں ،ماسٹر پلان میں بتایا جائے کہ سی پیک اور پاکستان کس طرح خطے بھر کو جوڑنے اور عالمی اقتصادی ترقی کے انجن کے طور پر موثر کردار ادا کرسکتے ہیں

پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

سی پیک استحکام ، اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،احسن اقبال

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

Leave a reply