وزیراعظم عمران خان سے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آسان کاروبار، ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا،وزیراعظم

وزارت ریلوے کی کارکردگی پرشیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کوبریفنگ دی،ایم ایل ون منصوبے کا پی سی ون پلاننگ کمیشن کوبجھوا دیا ہے،شیخ رشید نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم ایل ون پروجیکٹ کوسی پیک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے،ریلوے کی ترقی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریل کی سواری عام آدمی کی سواری ہے ، ریلوے کاسفر اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ایم ایل ون سی پیک منصوبوں کا نہایت اہم ، تذویراتی منصوبہ ہے، ایم ایل و ن منصوبے کی تکمیل سے ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی، ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو مال برداری و سفرکی بہتر سہولیات میسر آئینگی،

Shares: