پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں،اجلاس میں تجویز

0
51
parliment

پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں،اجلاس میں تجویز سامنے آ گئ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا، سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جناب چیئرمین ہمیں آج ایک اہم معاملے پر بھی گفتگو کرنا ہوگی آج اجلاس شرکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے کیوں کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کی تذلیل کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے تو بہتر ہے اس پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں

سینیٹرطلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے

سینیٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود صدارتی آرڈیننس لاکر اداروں کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے
حالانکہ سینیٹ نے واضح اکثریت کے اس بل کو مسترد کیا مگر کسی ایک شخصیت کو فائدہ دینے کیلئے اتوار کے دن آزڈیننس لائے جارہے ہیں ،اب تو صدد ہاؤس آرڈیننس فیکٹری بن چکی ہے ،ہم یہ توہین برداشت نہیں کرسکتے

فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے، سینیٹر طلحہ محمود

چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے ،پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں آمریت مسلط ہے ایسے اقدامات پارلیمنٹ کی آزادی پر بھی سوالیہ نشان ہیں ،وہ کون ہے جس کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے کمیٹی کو کھل کر بتایا جائے؟

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر نوشیروان برکی کو ادارے تباہی کیلئے حوالے کئے جارہے ہیں ،سینیٹر ڈاکٹر اشوک نے کہا کہ پندرہ سال سے مستقل ملازمین کو بے دخل کرکے PMDC کو تالے لگادیئے گئے ہیں ،سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اٹھائیس سو بندوں کو ایک آرڈیننس کے تحت فارغ کردیا گیا ہے

پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

سینیٹر ڈاکٹر اسدنے کہا کہ دہائیوں سے چلنے والے اداروں کو تباہ کردیاگیا ،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ حکومت کا فراڈ آرڈیننس ہے اتوار کے دن قانون پاس کئے جارہے ہیں حالانکہ یہی بل سینیٹ آف پاکستان مسترد کر چکا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں اور اس معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھائیں گے۔

Leave a reply