ملاکنڈ : جواں سالہ عورت کی لاش کا معمہ حل ہو گیا
باغی ٹی وی : ملاکند درگئی سے جوان سالہ نامعلوم خاتون کی لاش کامعمہ حل ھوگیا۔کل لاش ورثاکے حوالہ کی جاٸیگی۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ درگئ جبن بجلی گھرفوربے سےملنے والی جوانسال دوشیزہ کی لاوارث لاش کے ورثاتک ملاکنڈدرگئ لیویزنے رساٸی حاصل کی جوکہ پشاور سربندکی رہائشی اورایک بچے کی ماں ھے۔شوھرکانام نیک محمد جبکہ بھاٸی کانام حارث خان بتایاجاتاھے۔ عرصہ چارماہ قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد کل اسکی لاش جبن فوربہ سے برآمدہوئی جبکہ معصوم بچے کاتاحال کوئی اتہ پتہ نھیں۔ مقتولہ کے شوھر،بھائی اوردیگرورثا نے لاش کی پھچان کر کے لیویزتھانہ درگٸی آکر پھلےسے پشاورسربند میں انکے خلاف اغوابراۓ تاوان کے درج FIRکی تصدیق کی ھے اور انشااللہ کل عدالتی کاروائی کے بعد قبرکشاٸی کرکے لاش ورثاکے حوالہ کی جائےگی۔
درگئی لیوز تھانہ زرائع

Shares: