میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب میاں محمود الرشید نے دورہ لاہور چیمبر کیا
لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سے ملاقات کی اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے
میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کا مرکز بنانا اولین ترجیح ہے ،تمام منصوبے انتہائی شفافیت سے مکمل کیے جارہے ہیں ،عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ،صوبے بھر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ دی جارہی ہے
میاں طارق مصباح، صدر لاہور چیمبرکا کہنا تھا کہ ہاﺅسنگ اور تعمیرات سے نجی شعبہ کو سہولیات کی فراہمی اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عزم خوش آئند ہے ،پاکستان کو اس وقت 11-12 ملین ہاوسنگ یونٹس کی کمی کا سامنا ہے ، پنجاب میں ملک کی کُل آبادی کا 53٪ حصہ ہے، لہذا، پنجاب میں رہائش کی ضروریات دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی تکمیل یقینا ایک نہایت اہم کامیابی ہو گی
ناصر حمید خان، سینئر نائب صدر، طاہر منظور چودھری نائب صدرکا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ان لوگوں کیلئے ایک امید کا باعث ہے جو آج کے اس مہگائی کے دور میں اپنا گھر کا بس خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہاو سنگ سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے، مالیاتی اداروں کی مدد بہت ضروری ہے ،
عہدیداران لاہور چیمبرکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ہاوسنگ فنانس جی ڈی پی کے 1 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ علاقائی ممالک میں یہ 10 فیصد کے لگ بھگ ہے ،راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں نجی شعبے کے تحفظات دور کیے جائیں ،کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل نجی شعبے کو اعتماد میں لیا جائے