تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی وجہ اسے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں

این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے،25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی ،دسمبر میں جتنے بھی امتحانات ہوں گے وہ ملتوی کیے جائیں گے

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ ایک ماہ گھروں سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،مارچ یا اپریل میں بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی ہے،ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں میں اپریل والا تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کی سفارش کی ہے، آئندہ سال گرمی کی چھٹیاں کم کے تعلیم کا فرق پورا کیا جائے گا، ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہائش کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply