منظور وسان کی سال 2023 میں عمران خان کی جیل جانے کی پیشگوئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواز منظور وسان نے نئے سال میں سیاستدانوں سے متعلق نئی پیشگوئیاں کی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آئیں گے۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اس سال عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ موجود لوگ انہیں چھوڑ دیں گے، عمران خان کو کسی نہ کسی دیوار کے اندر قید دیکھ رہا ہوں، رواں سال عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟ یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے حکومت گرفتار کر لیں لہذا جیل جانے کی تیاری کر رکھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
جبکہ عمران خان کے جیل جانے کے حوالے سے وزیر محنت سندھ سعید غنی نے دعویٰ سے کہاتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں ڈالا گیا تو وہ رو پڑیں گے کیونکہ ان میں اتنی جرات نہیں ہے.








