باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے بعد آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے،
آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگل نوٹس ملنے کے 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں،معافی نہ مانگی تو 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا،عمران خان کے الزامات سے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی عمران خان نے اپنے بیان میں بے بنیاد الزامات لگائے، آصف زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں ،نوٹس قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام کو سامنے رکھتے ہوئے بھیجا جارہا ہے،نپیپلز پارٹی کو ہر دور میں دہشتگردی کا سامنا رہا ہے،بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئیں
واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل الزام لگایا تھاکہ آصف زرداری نے مجھے مروانے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے، عمران خان کے الزام پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا
قبل ازیں وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ہمیشہ دوسروں پر الزامات لگائے،عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے،عمران خان نے پیپلزپارٹی قیادت پر سنگین الزام لگایا،عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم کو میرے اوپرحملے کیلئے پیسے دیئے گئے،ملک جب بھی مشکل دور سے گزررہاہوتا ہے عمران خان نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، عمران خان کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے، عمران خان کے اس الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عمران خان نے انتہائی گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگائے ہیں، ہم ان بیہودہ الزامات کے خلاف کورٹ جائیں گے٬
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل