ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 95ارکان کی حمایت کرلی،مسلم رکن کانگریس راشدہ طالب

0
81

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تنگ امریکا کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طالب نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پچیانوے ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ اپنی ریاست پہنچنے پرمسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہناہے کہ ریلی میں الہان کو واپس بھیجنے کے نعرے انہیں پسند نہیں آئے۔

کانگریس میں ڈیموکریٹ کی چار مسلمان خواتین نے ٹرمپ کے خلاف الائنس بنا لیا۔ رکن کانگریس راشدہ طالب نے ایوان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ووٹ دیا اور مطالبہ کیا کہ صدرکے مواخذے کیلئے آئین کا سہارا لیا جائے۔راشدہ کے مطابق پچانوے ارکان نے اس کی حمایت کی۔

مسلم ڈیموکریٹ رکن اور صومالی نزاد رکن کانگریس الہان عمر اپنی ریاست منی سوٹا پہنچیں تو سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔الہان عمر نے کہا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے ٹرمپ کی نسلی نفرت کے خلاف تحریک کو کامیاب کریں گی۔

یادرہےکہ ریاست کلیفورنیا میں ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں نفرت آمیز نعرے بازی کی گئی تھی جسے امریکی صدر خاموشی سے سنتے رہے۔ اب بعض حلقوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیرملکی بیوی میلانیا کو اس کے وطن واپس بھیج دیں۔

Leave a reply