اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں آج تک جم کرتا ہوں میں اور میری اہلیہ جم کو مس نہیں کرتے چاہیے کچھ بھی ہوجائے۔ معمر رانا نے کہا کہ میں بہت جلد ایک اچھا اور معیاری جم شروع کرنے جا رہا ہوں۔ میں تو اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی موٹیویٹ کرتا رہتا ہوں کہ جم کریں یہ بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے آرٹسٹ ایسے بڑی سکرین پر نظر آرہے ہیں جو بنیادی طور پر ڈراموں میں کام کرتے ہیں، ان کی ایک دو فلمیں ہٹ ہوگئیں تو وہ فلموں میں آنا تو شروع ہوگئے لیکن انہوں نے اپنے جم یا باڈی پر توجہ نہیں دی۔ انہوں

نے یہ بھی کہا کہ مجھے عید کے تین چار دن بس چھٹیوں کے ملتے ہیں باقی تو چاند رات تک کام ہی جاری رہتا ہے۔ اور مجھے مصروف رہنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ مجھے مومی مو اور موم کہتی ہیں۔ میں عید کے دن نماز پڑھ کر اور پھر ناشتہ کرکے سو جاتا ہوں اٹھ کر دوستوں اور رشتہ داروں سے ملتا ہوں۔ معمر رانا نے کہا میں عیدی بچوں میں برابر کی تقسیم کرتا ہوں۔ عید خوشیوں بھرا تہوار ہوتا ہے اور میں اپنے بچوں سے کہتا ہوں کہ مکمل طور پر اس تہوار کو ہر حوالے سے انجواِے کریں

Shares: