معاون خصوصی سے سرکاری رہائشگاہ خالی کروانے کا حکم

0
37

میر کبیر احمد محمد شاہی کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ پالیسی کا معاملہ زیر بحث آیا ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے اجلاس میں بتایا کہ وفاقی رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ پالیسی میں تبدیلی کر رہے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں سینکڑوں کمروں کا فیڈرل لاج نقصان میں ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ رہائش گاہوں کے ریٹ ٹی اے ڈی اے کے مطابق کریں گے، قصر ناز سالانہ ایک کروڑ کا نقصان کر رہا ہے ،سرکاری رہائش گاہوں کو خسارے سے بچانے کےلیےلائحہ عمل بنا رہے ہیں، منسٹر انکلیو کی رہائش گاہیں وزرا کے لیے مختص ہیں،منسٹرز انکلیو میں 3 گھر پورٹ فولیو میں نہیں آتے ،منسٹرز انکلیو میں ایک چیئرمین نیب اور ایک پراسیکیوٹرجنرل نیب کا گھر ہے،

جج ویڈیو سیکنڈل، مرکزی کردار ناصر جنجوعہ ہوا گرفتار

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 9 رہائش گاہیں ایسی الاٹ ہیں جو قاعدے سے ہٹ کر دی گئی،معاون خصوصی کو گھر خلاف ضابطہ الاٹ ہوئے، جو معاون خصوصی معیار پر پورا نہیں اترتے ان سے گھر خالی کرائے جائیں،

Leave a reply