مزید دیکھیں

مقبول

قرآن کریم سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ” تفسیرالقران الکریم ” کی ایپ لانچ ہوگئی

لاہور : قرآن کریم سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ، حافظ عبدالسلام بن محمد کی "تفسیر القرآن الكريم ” سے بھر پور مستفید ہونے کے لیے ایک اسی ایپ متعارف کرا دی ہے کہ جس کے استعمال کے بعد تشنگی نہیں رہے گی،تفصیلات کے مطابق حافظ عبد السلام بن محمد کی "تفسیرالقران الکریم ” بڑی تیزی سے مقبول ہوئی تھی اور اس کے مقبول ہونے کی وجہ اس کی بہت سی خوبیان تھیں

باغی ٹی وی کے مطابق حافظ عبد السلام بن محمد کی "تفسیرالقران الکریم ” کی تیار کی گئی ایپ موبائل ایپلیکیشن ہے اور اس کا پیٹرن بہت خوبصورت ہے ، اس ایپ کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اس میں‌کاپی ،پیسٹ اور شیئر کرنے کے آپشن موجود ہیں‌، اس ایپ میں لفظ اور آیت نمبر تلاش کرنے کی سہولت بھی موجود ہے،

حافظ عبد السلام بن محمد کی "تفسیرالقران الکریم ” کی تفسیر کی ایپ میں اردو ترجمہ وتفسیر خوبصورت نستعلیق فونٹ کے ساتھ ہے ، گوگل پلے سٹور سے مفت ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی اس ایپ میں فراہم کی گئی ہے. اس ایپ کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اسے انسٹال کرنا بھی بہت آسان ہے

ایپ انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں