موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا
ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز راشد امین بٹ نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سول لاںٔنز نے بڑی کارروائی کی، موباںٔل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد حذیفہ اور اس کا ساتھی دانیال شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش چوری اور چھیننے گئے موبائل خریدنے کا انکشاف کیا،ملزمان کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ سمیت مختلف ڈیواںٔسز کے استعمال سے IMEI تبدیل کرتے تھے،ملزمان IMEI تبدیل کرکے فروخت کرتے جس سے اصل ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہوتی،
گرفتار ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی،پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، سی آئی اے سول لائنز،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے
دوسری جانب بادامی باغ پولیس کا کریک ڈاون 8 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کو قمار بازی اور پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے پر گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم اور گٹکا برآمد کیا گیا،ملزمان کو چائنہ گیم پر سٹے بازی اور گٹکا فروخت کرتے موقع سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان میں یونس, مہتاب, ارسلان , عمیر ,آصف, سلیم, عثمان اور نصر اللہ شامل مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے,
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی