موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے،سید امین الحق

ٹیلی کام شعبے میں کیسز کو جلدی سے نمٹانے کیلئے ٹیلی کام ٹربیونل قائم کیا جارہا
0
188
amin ul huq mqm

اسلام آباد،سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا

وزارت آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں کیسز کو جلدی سے نمٹانے کیلئے ٹیلی کام ٹربیونل قائم کیا جارہا ہے، ٹیلی کام شعبے سے متعلق شکایات ہائیکورٹ کے بجائے ٹربیونل میں آئیں گے، پی ٹی اے کے فیصلوں کیخلاف شکایات بھی ٹربیونل کے پاس آئیں گی، ٹیلی کام ٹربیونل کے قیام سے ہائی کورٹ پر کیسز میں کم ہوگا، ٹربیونل 90 دن کے اندر اندر کیسز کا فیصلہ کرے گا، رکن قومی اسمبلی مختیار احمد نے کہا کہ ٹیلی کام ٹربیونل میں ثالثی کا کوئی آپشن بھی موجود ہونا چاہیے، حکام نے کہا کہ ثالثی کی شق کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف سے مشاورت کرلیتے ہیں، چیئرمین کمیٹی امین الحق نےکہا کہ ٹیلی کام ٹربیونل ٹیلی کام شعبے کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے کیا جارہا ہے،ٹربیونل کے چیئرمین کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، ٹربیونل کا آرڈیننس دسمبر میں جاری ہوا، اگست میں اس کی معیاد ختم ہوجائے گی،اگست کے وسط سے قبل چیئرمین اور بورڈ ممبران کا تقرر ضروری ہے، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ٹربیونل کے قیام کیلئے پرائیوٹ سیکٹر سے مشاورت کی گئی، کمیٹی نے وزارت قانون سے ٹربیونل کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کا طریقہ کار طلب کرلیا

ایمزون کے اکاونٹ سے پاکستان کے اکاونٹ میں پیسہ آسکتا ہے،حکام وزارت آئی ٹی
رکن قومی اسمبلی احمد عتیق انور نے کہا کہ بڑی کمپنیوں نے پاکستان سے باہر دفاتر بنائے ہوئے ہیں، کمپنیاں باہر ہی پیسہ لے رہی ہیں اور باہر رکھ رہی ہیں، کمپنیوں کو ادائیگیوں، پیسے لانے بھیجنے کیلئے آسانیاں فراہم کرنی چاہیں، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کی کوشش سے اسٹیٹ بینک نے 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی اجازت دی، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی وقت پاکستان میں 100 ڈالر قانونی طریقے سے نہیں منگوا سکتے، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ایمزون کے اکاونٹ سے پاکستان کے اکاونٹ میں پیسہ آسکتا ہے، ایمزون نے پاکستان کیلئے یہ سروس ایک سال پہلے شروع کی، پی ٹی اے نے موبائل مقامی سطح پر بنانے کی اجازت دی، پاکستان میں بننے والے موبائل فون مقامی ضروریات کو پورا کررہے ہیں،

وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بنیادی ضرورت ہیں، موبائل فونز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ٹیکس لگایا گیا، موبائل فونز پر ٹیکس پی ٹی اے نہیں ایف بی آر لے رہا ہے، چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے،

قائمہ کمیٹی نے حکومت سے فائیو جی کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی سفارش کردی
وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت نے فائیو جی کی لانچنگ پر کام شروع کردیا، فائیو جی کیلئے ریونیو اور انفراسٹرکچر کو ساتھ ساتھ دیکھنا ہے،وزارت نے 2025 کی پہلی سہہ ماہی میں فائیو جی لانچنگ کا ٹارگٹ رکھا ہے، فائیو جی کی لانچنگ کیلئے کنسلٹنٹ کی شارٹ لسٹنگ کی جارہی ہے، فائیو جی کی لانچنگ میں ری اسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ڈالرز میں ادائیگیوں پر مسائل ہوتے ہیں، فائیو جی کا مقصد عوام کو سہولت دیا تاکہ کاروبار آسان بن سکے، پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو انفراسٹرکچر پر توجہ دینی چاہیے،حکومت کمپنیوں سے کہہ سکتی ہے پیسے قسطوں میں ادا کردیں،آپ کمپنیوں سے کہیں فائیو جی کو ہر چھوٹے بڑے شہر تک لے جائیں،دنیا میں 5.5 اور 6 جی آرہا ہے ہم 4 جی پر بیٹھے ہیں، فائیو جی کیلئے 2013 اور 2017 والی پالیسی نہ اپنائی جائے، سنگا پور، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش ماڈل کو دیکھیں،

واٹس ایپ کی بندش،چیئرمین پی ٹی اے کو بریفنگ کے لئے طلب کر لیا گیا
چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ گزشتہ چند دونوں سے واٹس ایپ میں مسئلہ آرہا ہے،اس پر پی ٹی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آکر بریفنگ دے،ہم پی ٹی اے والوں سے پوچھیں تو سہی کہ آخر یہ کیوں ہورہا ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا،حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں فائبر آپٹکس بچھا دی گئی ہے،اراکین کمیٹی نے پوچھا کہ کیا پنجگور میں بھی فائبر آپٹکس بچھائی گئی ہے؟ حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ پنجگور میں بھی فائبر آپٹکس بچھا کر 4جی سروس مہیا کی گئی ہے، اراکین کمیٹی نے کہا کہ آپ اس کمیٹی میں غلط معلومات دے رہے ہیں،پنجگور میں کسی کو واٹس ایپ کال کر لیں سب معلوم ہو جائے گا،پنجگور اور تھر پارکر کے حوالے سے ذیلی کمیٹی بنائی جائے،

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a reply