لاہور : لاہور میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معطل:اگلے چند گھنٹے اہم ،اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، موبائل فون اور سروس محکمہ داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن، مون مارکیٹ، یتیم خانہ اور سمن آباد کے علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکیم موڑ، بند روڈ، بکر منڈی اور نواح کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔

یہ بھی امکان ظاہرکیا جارہا ہےکہ حکومت کسی بھی وقت ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن شروع کرسکتی ہے

Shares: