راولپنڈی :راولپنڈی ریجن میں آج موبائل فون سروس صبح 4 بجے سے رات 9 تک معطل رہنے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ریجن میں آج صبح 4 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنےکی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سفارش کی گئی ہے ،

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی ریجن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھیجا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کس وجہ سے کی گئی۔

 

 

پنجاب حکومت نے وفاق سے سفارش کی ہے کہ کل بروز اتوار کو پورے راولپنڈی ریجن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 9 سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائے۔

وفاقی حکومت نے بھی تاحال اس درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ واضح رہے کہ ملک میں کسی خاص موقعہ پر ہی موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر جس علاقے میں سیکورٹی خدشات ہوں، صرف وہیں موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے۔

Shares: