موبائل صارفین کے لیے خوش خبری

0
73

موبائل صارفین کے لیے خوش خبری موبائل فون کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا جس کے بعد اب یہ رقم صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

چنانچہ اب 100 روپے کا موبائل بیلنس ری چارج کرنے پر آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے منہا نہیں کیے جائیں گے۔

یوں صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے 94 پیسے کے بجائے 88 روپے 90 پیسے موصول ہوں گے اور اب آپریشنل اور سروسز فیس کی ادائیگی کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔

اس بارے میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہران نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیشِ نظر موبائل کمپنیز صرف 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہی لاگو کرسکیں گی۔

عدالت عظمیٰ نے کمپنیوں کو 10 فیصد انتظامی اور سروسز چارجز ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جمعے سے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سروس چارجز ختم کردیے گئے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر حکومت کو ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا اور موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا تھا تاہم چند ماہ بعد ہی عدالت نے اس حکم کو معطل کردیا تھا

Leave a reply