قصور:موبی لنک اپنی ضد پرقائم ، جاز کی انٹرنیٹ 4 جی سروس بدستورخراب،اطلاعات کے مطابق موبی لنک کی جازسروس پچھلے چند ماہ سے کبھی جزوری تو کبھی کلی پربند ہورہی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے بھی کئی متبہ جازکمپنی کواس کے بارے میں اطلاع دی جاچکی ہے لیکن اب تک وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے ،ذرائع کے مطابق علاقہ کنگن پورکے نواحی قصبے موکل میں جاز کے تنصیب شدہ جازٹاورسے منسلک لوگوں کو ان مشکلات کا زیادہ سامنا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے صارفین کئی مرتبہ اپنی شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن کنٹرول روم میں بیٹھے آپریٹرز بس اس بات کا وعدہ کرکے کہ آپ کی شکایات درج ہوگئیں ہیں اورآگے میسج فارورڈ کردیا ہے ، اس کے علاوہ صارفین کو سننے میں کچھ نہیں مل رہا

ذرا ئع کے مطابق اس ٹاورسے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جب بجلی جاتی ہے تو اس وقت تو یہ مشکل اور بھی بڑھ جاتی ہے،ٹاورسے سگنلزآنا بند ہوجاتے ہیں اورپھرجب تک بجلی نہیں آتی صارف اسی مشکل سے دوچار رہتا ہے

ذرائع کےمطابق اس وقت جازکی 4 جی سروس بالکل خراب ہے ، کبھی چلتی ہے تو کبھی بند ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک لوگوں کواپنے آن لائن کام کرنےکےلیے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب اکتا گئے ہیں اب تو وہ یوفون یا کسی دوسری کپمنی کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں‌

Shares: