موبی لنک صارفین سے ناجائزکمائی کرنے لگا،پاکستان کی سب سے بےکارسروس بن گئی ،رسائی نہیں رسوائی مل جاتی ہے

0
119

کننگن پور: موبی لنک جازصارفین سے ناجائزکمائی کرنے لگا،پاکستان کی سب سے بےکارسروس بن گئی ،رسائی نہیں رسوائی ضرور ہوجاتی ہے،لوگ پریشان ، مگرکوئی نہیں پرسان حال ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام سروس کا دعویٰ کرنےوالی جازکمپنی اپنے صارفین سے سالانہ اربوں روپے ناجائزوصول کرنے لگی

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت جازسروس اس حد تک بے کارہوگئی ہے کہ صارفین بھی سرپکڑکربیٹھ گئے ہیں‌،ملک کے مختلف حصوں میں‌سروس کے بھی مختلف معیارابھی موبی لنک کی ایک ماٹوبن چکا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق موبی لنک جازملک کی ملک کے پسماندہ علاقوں میں سروس بھی پسماندہ ہوکررہ گئی ہے،اطلاعات کے مطابق خاص کروہ علاقے جوسرحدی تصورکئے جاتے ہیں‌وہاں جازکی سروس اس قدرخراب ہے کہ صارفین سرپکڑکربیٹھ گئے ہیں ،

جاز کی سروسز کی پسماندگی کا یہ حال ہےکہ کبھی سگنلز آجاتے ہیں تو کبھی چلے جاتے ہیں اورایسے چلے جاتے ہیں کہ واپسی کا نام بھی نہیں لیتے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جازکی انٹرنیٹ فراہم کرنے کی سہولت تو لوگوں کولوٹ رہی ہے،

جازکی بے کاراورکمزورترین سروس سے زیادہ متاثرہ علاقے قصور کے سرحدی علاقے ہیں‌ جہاں‌لوگ جاز کی بے کارسروس سے تنگ آگئے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جازنے ہیلپ لائن سے رابطے کا سسٹم اس قدر پچیدہ کردیا ہےکہ پہلے جاز کے پورے نیٹ ورک سے گزرنا پڑتا ہے ، لیکن رابطہ پھربھی حادثاتی طورپرہوتا ہے

اس علاقے کے صارفین کا کہنا ہےکہ وہ کئی مرتبہ شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن جاز کی انتظامیہ کوپرواہ تک نہیں ہے ، جاز کی کمزورترین سروس کے حوالے سے یونین کونسل موکل بہت زیادہ متاثرہے

ذرائع کے مطابق پچھلے چند دن سے تو صورت حال اس قدر خراب ہے کہ سگنلزنہیں آرہے اورصارفین کال کرنے سے بھی محروم لوگوں کو پریشانی کے عالم مزید پریشانی اٹھانا پڑرہی ہے، کہ کسی حادثے کی صورت میں بھی رابطہ ہی نہ ہوپارہا

ذرائع کے مطابق ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے پچھلے تین چاردن سے جی فورنہیں چل رہا جب کبھی بڑی مشکل سے کسی جازہیلپ لائن آپریٹرسے رابطہ ہوجائے تو یہی جواب ملتا ہے کہ کام ہورہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق جب بجلی چلی جاتی ہے تو پھر اس دوران جب تک بجلی معطل رہی ہے پچھلے کئی سالوں سے اس دوران سگنلزکا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے ، جب کہ وہاں بجلی کا متبادل مشنری توموجود ہے مگریا تواسے چلایا نہیں جاتا یا پھروہ اس قدر خراب ہیں کہ وہ چلتے ہی نہیں

صارفین کا کہنا ہےکہ اس علاقے میں دوسری ٹیلی کام کمپنیوں کے ٹاورنہ ہونے کے باوجود پاک بھارت سرحد تک مضبوط سگنلزاوربہترین کال سروسز ہیں لیکن جاز کے ٹاورقریب ہونے کے باوجود لوگ پریشان حال ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق اس علاقے کے صارفین کا کہنا ہےکہ ان کواس علاقے میں کسی دوسری ٹیلی کام کمپنی کی سہولت میسرنہیں ورنہ وہ کب تک کا اس سروس کوخداحافظ کہہ دیتے

Leave a reply