ڈائریکٹر عادل عسکری نے لاہور میں نئی ڈرامہ سیریل”موچی گیٹ” کا آغاز کردیا ہے جس کی کاسٹ میں ملک کے نامور فنکار کام کررہے ہیں۔ اس سیریل کے رائٹر واجد زبیری اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اقبال عسکری ہیں۔ابتدائی دنوں میں جن فنکاروں کا کام ریکارڈ کیا جارہا ہے ان میں علی تابش،سردار کمال،امانت چن،راحیلہ آغا ،عبداللہ اعجاز اور اشرف خان شامل ہیں۔

سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ چینل کی انتظامیہ بضد تھی کہ سارا ڈرامہ کراچی میں بنایا جائے لیکن عادل عسکری کے اصرار پر وہ اسے لاہور منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔اس بارے میں عادل عسکری کا کہنا ہے کہ اس چیز کا مقصد یہ ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ فنکاروں اور تکنیک کاروں کو کام مل سکے۔”عادل عسکری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی سیریل”اماں جی”ان دنوں سب ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جسے اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے ابتدا میں ہی بہت پزیرائی مل رہی ہے”۔ڈرامے میں سردار کمال ،امانت چن اور نواز انجم کی اداکاری شائقین کے لئے ایک ٹریٹ ہے.

میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

Shares: