پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج "24 فروری2021 کو مجموعی طورپر253مقدمات کا فیصلہ کیا۔ ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے14اور منشیات کے57 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 346گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔پنجاب میں قتل کے 03منشیات کے15, خیبر پختونخوا میں قتل کے 02 منشیات کے22, سندھ میں قتل کے07 منشیات کے16, بلوچستان میں قتل کے02 منشیات کے04 مقدمات کا فیصلہ ہوا.01 مجرم کو عمر قید جبکہ دیگر20مجرمان کو32سال 01ماہ 24دن قید اور2989000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے آج مجموعی طورپر98 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔
ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے84مقدمات کے فیصلے کردیے. تمام عدالتوں نے کل 222گواہان کے بیانات قلمبند کیے.22 مجرمان کو07سال قید اور 49900روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

Shares: