معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے بالآخر اس میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی جس کو ان کے شوہر نے معمولی سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ماڈل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میںایک نوٹ لکھا اور اس میںانہوں نے شوٹنگ کے دوران آنے والے واقعہ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی جس کو ان کے شوہر نے مارا پیٹا تھا. روبینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سیلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا.
روبینہ خان کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ”میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے کے بعد اس میں بدلاؤ لانے اور ضروری کاموں کے کرنے کی پوری طرح سے ذمہ داری لیتی ہوں۔”روبینہ خان نے تو معافی مانگ لی ہے لیکن ان کے شوہر کی طرف سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی ، روبینہ خان کے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کے زریعے نہ صرف مارا پیٹا تھا بلکہ اسے گھسیٹتے ہوئے بھی لیکر گئے تھے. اس کے بعد فیشن انڈسٹری نے شدید احتجاج بھی کیا تھا تاہم روبینہ خان نے اب معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہیں.