خاتون اول بشری عمران کی خواہش پر جدید تحقیق کے ادارے کا قیام:کام شروع ہوگیا

0
110

لاہور:خاتون اول بشری عمران کی خواہش پر جدید تحقیق کے ادارے کا قیام:کام شروع ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق مذہبی رواداری،سائنس وٹیکنالوجی اورجدیدعلوم پرتحقیق کی جائےگی

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے تحت آج خاتون اول نے لاہور کا دورہ کیا اوروہاں لاہور،خاتون اول نےریسرچ سینٹرمیں لائبریری کاافتتاح کردیا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دورہ لاہور کے دوران خاتون اول کی شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹرمیں بھی تشریف لائیں جہاں خاتون اول بشریٰ بی بی کو ریسرچ سینٹر کے مختلف حصوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

ادھر لاہور سےذرائع کے مطابق اس دورہ کے دوران خاتون اول نے ریسرچ سینٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اورپھر خاتون اول بشریٰ بی بی نے ریسرچ مرکز میں ای لائبریری کا افتتاح کردیا

یاد رہےکہ اس سے قبل خاتون اول بشری عمران کی خواہش پر جدید تحقیقی کے ادارے کا قیام:کام شروع ہوگیایہ ادارہ پنجاب میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی ترویج کا مرکز بھی ٹھہرے گا

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے اداروں جے اسٹور، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔

خاتون اول کے وژن کے مطابق ریسرچ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا اور صوبے میں ریسرچ سینٹر تک ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ لوگ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں ۔

اسکالر شپ کیلئے راہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔

Leave a reply