مودی، شاہ کی جوڑی اقتدار کے لئے ملک اور سماج کو توڑرہی ہے: کانگریس

0
40

نئی دہلی :کانگریس نے ہفتے کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر زوردار حملہ کرتے ہوئے ملک اور سماج کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی۔شاہ کی جوڑی اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اس لئے قوم اور آئین بچانے کی خاطر لوگوں کو آگے آنا چاہئے۔

کانگریس کی صدرسونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے ہفتے کورام لیلا میدان میں ‘بھارت بچاو ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق ریلی سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے و زیراعلی کملناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل، ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، مسٹر جیوترآدتیہ سندھیا، مسٹر سچن پائلٹ اور دیگر پارٹی لیڈروں نے خطاب کیا۔

مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی نے کہاکہ یہ حکومت اصل امور کو چھپانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ وہ جب چاہتے ہیں صدر راج لگاتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ہٹا دیتے ہیں۔ اب ان میں شہریت کا نیا شوق چڑھ گیا ہے۔ شہریت ترمیی بل لاکر ملک کی روح پر حملہ کیا جارہا ہے۔ یہ قانون ملک کو تباہ کردے گا۔ اس کی وجہ سے شمال مشرق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔ ہمار ا ملک ایسے قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے اپنے اناج پیدا کرنے والوں کی فکر چھوڑ دی ہے۔ ملک کا کسان سرکاری پالیسیوں سے بہت پریشان ہے۔ ان کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہیں کھاد اور بیج نہیں مل رہے ہیں۔ پانی بجلی کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں فصل کی قیمت مل رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسان سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا.

Leave a reply