مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی , بلاول بھٹو کا گلگت میں خطاب
گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت میںایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جوان اور معصوم شہری بھارتی بمباری سے شہید ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ آج یہاں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، بلاول بھٹونے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جو سیاچن پہنچی تھیں۔ بھٹو شہید نے گانچھے کو ضلع کا درجہ دیا، کسی حکومت نے گلگت بلتستان کا نہیں سوچا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ میں شہیدوں کا وارث ہوں، میرے بڑوں نے اس ملک اور عوام کے لیے شہادت قبول کی۔ اس ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے