مودی حکومت نے آرٹیکل 370ختم کرکے ریاست کو دہلی کا غلام بنا دیا، بھیم سنگھ

نیشنل پنتھرس پارٹی (این پی پی ) کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو ہمیشہ کے لیے دہلی کا غلام بنانے کی کوشش کی ہے۔

انتظامیہ کی دہشت، جمہوریت کا خاتمہ: غلام نبی آزاد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتا دی

بھیم سنگھ نے مودی حکو مت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ جموں وکشمیر میں کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہے، کشمیری مسلمان کبھی بھی فرقہ پرست نہیں تھے۔

بھیم سنگھ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ اگست کے بعد پورامقبوضہ جموں وکشمیر بند ہوگیاہے۔ پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر کی تشکیل نو کے نام سے نیا قانون بنایا ۔تشکیل نو تو ہماری کا ایک پرانا نعرہ تھا، لیکن تشکیل نو کی آڑ لے کرپوری وادی کے ٹکڑے ٹکڑے نہیں کئے گئے لیکن جموں وکشمیر کو ہمیشہ کے لئے دہلی کا غلام بنادیا گیاہے۔

میں پھر کہہ رہا ہوں‌کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویتنام ثابت ہوگا، سابق بھارتی جج نے برطانیہ جاکر بتادیا

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان نہ توکل فرقہ پرست تھے نہ آج ہیں۔ کشمیری مسلمان اتنے ہی سیکولر ہیں جتنے پنڈت اور بھیم سنگھ ہیں۔ کشمیر میں دہشت گردی کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

Comments are closed.