مودی اپنے ہی ملک کے شہریوں کی جاسوسی کرنے لگا،ایک خاتون کوگرفتارکرلیا

0
37

نئی دہلی:مودی اپنے ہی ملک کے شہریوں کی جاسوسی کرنے لگا،مظاہرین نے ایک خاتون کوگرفتارکرلیا، اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ویڈیو بنانے والی مشکوک خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنجا پور نامی خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقع پہنا اور پھر وہ نام بدل کر مظاہرے میں پہنچی، مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم اور حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون نے خود کو صحافی ظاہر کیا اور شاہین باغ پر حکومت کے خلاف جمع ہونے والی خواتین سے عجیب و غریب سوالات کیے۔

مظاہرین کے مطابق گنجا کپور خود کو صحافی ظاہر کر کے خواتین سے سوال پوچھ رہی تھی کہ وہ برقع پہن کر کیوں آئیں، انہیں کس نے یہاں آنے کی ہدایت کی، اُن کا نام اور رہائش کیا ہے، اسی اثناء کچھ لوگوں کو شک ہوا تو انہوں نے برقع پوش خاتون کو پکڑ لیا۔

مظاہرین نے جب خاتون کی تلاشی لی تو اُس کے برقع سے ویڈیو کیمرہ برآمد ہوا جس میں مظاہرین کی فوٹیجز موجود تھیں۔ واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچیں اور پھر گنجا کپور کو مظاہرین سے چھڑوا کر تھانے لے گئی۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے متنازع شہریت آرڈیننس (سی اے اے ، این سی آر) نافذ کیا جس کے خلاف دارالحکومت میں واقع شاہین باغ پر گزشتہ کئی روز سے خواتین کا مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر متنازع قانون واپس لے اور بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے۔

Leave a reply