کیا دنیا کو یہ نظر نہیں آرہا تھا کہ بھارت کشمیر میں قتل عام کررہا ہے اور اس سے پوچھا جائے اسے یہ جرات کیوںہوئی ، عمران خان کے اسلام اباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ریمارکس ، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پھر وہ تاریخ دہرائی جارہی ہے جس طرح مغرب نے ہٹلر کو ابھارا تھا جس کی وجہ سے دنیا کو عالمی جنگ کا سامنا کرنا پڑا
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نےعالمی برادری سے کہا کہ کیا عالمی برادری مودی کو بھی ہٹلر بنانا چاہتی ہے. ، عالمی برادری میں اتنی ہمت نہیںکہ وہ بی جے پی کی انتہاپسند حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کو روک سکے،
The whole world is waiting to see what happens to oppressed Kashmiris in IOK when curfew is lifted. Does the BJP govt think by using greater military force against Kashmiris in IOK, it will stop the freedom movement? Chances are it will gain momentum.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2019
اپنی ٹویٹ میں ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پتہ تو تب چلے گاجب بھارت کرفیو اٹھائے گا ، پھر بھارت کیسے روک پائے گا کشمیریوں کی جدوجہد کو ، کیسے سامنا کر پائے گا کشمیریوں کی ناراضگی کا .عمران خان نے کہ کب تک بھارت طاقت کے بل بوتے پر مظالم جاری رکھے گا. عمران خان نے کہا کہ بھارتی افواج کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے روک پائے گا.