مودی کےاسرائیلی جاسوس ایجنسی سے خفیہ تعلقات سامنے لائے جائیں، بھارتیوں نے مطالبہ کردیا

نئی دلی :بھارتی وزیراعظم نریندا مودی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہے، مودی کی خفیہ ملاقاتوں اور تعلقات کو قوم کے سامنے آنا چاہیے ، اطلاعات کےمطابق بھارت میں 19شہریوں کے گروپ نےنریندرمودی کی حکومت کو کھلا خط لکھا ہےجس میں ان سے اسرائیل کی جاسوس کمپنی سےتعلقات منظرعام پرلانے کا مطالبہ کیا گیا ہےکھلا خط لکھنےوالوں میں صحافی ،وکلا،دانشور ،سماجی کارکن شامل ہیں۔

بابری مسجد کا عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، دفتر خارجہ

یاد رہے کہ فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے اسرائیل کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او گروپ پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے جاسوسی میں مختلف حکومتوں کی مدد کرنے کے لیے دنیا بھر میں اس کے صارفین کے موبائل فون ہیک کیے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے آر ایس ایس ٹولے کے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی کی، سراج الحق

مودی حکومت کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت بتائےکہ کیا اس نے ہماری نگرانی بڑھا دی ہے ؟واٹس ایپ کا کہنا ہےکہ ایک اسرائیلی کمپنی نے چار براعظموں میں 1400 صارفین کے موبائل فون ہیک کیے جن میں سفارتکار، سیاسی مخالفین، صحافی اور سینئر حکومتی عہدیداران کو اپنا نشانہ بنایا۔

بھارتیو!کرتارپورراہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے‘مہوش حیات پھربول اٹھیں‌

بھارتی شہریوں کی طرف سے یہ خط اس انکشاف کے بعد کیا گیا کہ مودی اسرائیل سے خفیہ معلومات شیئر کرتے ہیں، دوسریطرف واٹس ایپ کی جانب سے سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ میں دائر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ این ایس او اسرائیلی حکومت کے 20 ممالک میں جاسوسی کے عمل میں سہولت کاری کررہی ہے ۔

Comments are closed.