مودی کے بھارت میں مریض تڑپ تڑب کر مر رہے ، ہسپتالوں سے عملہ غائب

باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کرونا نے جہاں عوام میں تبای مچا رکھی ہے . وہاں مودی سرکار کی انتظامیہ نے بھی اپنا آپ دکھا رکھا ہے . بھارت میں ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیں اور نہ میڈیکل کا عملہ ہے . ٍحتی کہ کئی جگہوں پر مریض تڑپ رہے ییں اور ان کو دیکھنے والا کوئی ایک پیرامیڈیکل کا سٹاف بھی نہیں ہے .

بعض جگہوں پر نہ تو گارڈ ہیں . کورونا کے مریض تڑپ رہے ہیں . بھارت میں کورونا کے بعد صورت ایسی ہے کہ اس بد انتظامی پر لگتا ہے یہ کوئی انسانوں کی بستی نہیں ہے .


مودی سرکار نے کورونا سے مرتی عوام کو بے یارو مدد گار چھور دیا ہے . بھارت عوام بنا کسی نظام اور میڈیکل سہولیات کے ہپتالوں میں مرتے تڑپتے نظر آتے ہیں.

بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن نہ ملنے پر کورونا مریضوں کی اموات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی حکومت اسپتالوں میں اضافی آکسیجن کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہے۔ جبکہ بھارت کو ملنے والی عالمی طبی امداد اب تک کسی ریاست یا اسپتال تک نہ پہنچ سکی ہے۔

گذشتہ پانچ روز میں دلی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 3 سو ٹن طبی امداد کہاں گئی؟ بھارتی نیوز ویب سائٹ نے سوال اٹھا دیے۔

ترجمان دلی ایئرپورٹ کا کہنا ہے دنیا بھر سے پچیس پروازوں کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں آکسیجن کنسنٹریٹرز، آکسیجن سلنڈرز اور ریمڈیسیور انجیکشنز پہنچے ہیں۔

Shares: