ایف ایم 99 کے چئیرمین زبیر قصوری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار چاہے جو مرضی آرڈیننس لے آئے لیکن اس کے اپنے بھارت میں ہی ان کے خلاف بغاوت ہے جو بھارت کی تباہی و بربادی کا باعث بن رہی ہے-
قصور بارڈر پر انسٹال ایف ایم 99 ریڈیو اسٹیشن پر گزشتہ روز اپنے پروگرام کے دوران زبیر قصوری نے کہا کہ سنا ہے کہ انڈیا سرجیکل اسٹرائیک کرنے اور پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے –
انہوں نے بھارت کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لیکن انڈیا ایک بات یاد رکھے کہ یہ چائنہ والا ماحول نہیں چائنہ کے ساتھ لڑائی میں تو کم جانی نقصان ہوا تھا لیکن یہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اور پاکستانی عوام کس طرح ملک پر جان نچھاور کرتی ہے-
زبیر قصوری نے کہا کہ بھارت ایک مرتبہ ہمت کر کے دیکھے تو سہی پہلے پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کر چھوٹا سا ٹیزر دکھایا تھا لیکن اب اگرمودی سرکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو ہمت کر کے اس کا انجام بھی دیکھ ہی لے کیونکہ پاکستان کی افواج ،عوام اور گورنمنٹ کے سامنے ساری اصلیت کُھل چکی ہے اب تم لوگوں کا بہت اچھا بندوبست کیا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ایک مرتبہ نتائج دیکھ ہی لے بھارت کے پورے پنجاب بلکہ پورے بھارت میں کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں کشمیری لوگ ان کے ہاتھوں رو رہے ہیں مودی سرکار 370 کا قانون یا کوئی بھی آرڈیننس لے آئے سارے بھارت کے اندر ان کے خلاف بغاوت ہے ان کے 80 فیصد جن میں سے 8 لاکھ فوج بھارتی سکھ ہیں جو اپنے تمغے اور انعامات واپس کر رہے ہیں کہ ہم نے اس حکومت کے ساتھ نہیں رہنا جو بھارت کی تاریخی تباہی بربادی بن رہی ہے-
انہوں نے سکھوں میں معتبر مانے جانے والے بابا رام سنگھ کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی کے بارڈر پر جا کر اپنی کتھا پڑھی اور کسا ن اتحاد کے ساتھ جرات کا مظاہر کیا اور خودکشی کر لی اور وصیت میں لکھا کہ میں اتنا ظلم نہیں دیکھ سکتا اور شاید میری خود کشی اس جدو جہد کو نئی روح پھونک دے اور کروڑوں کسان ہندو مسلمان سکھ سب کو کامیابی مل جائے-
زبیر قصوری کے مطابق بابا رام سنگھ نے پورے مجمع کے سامنے خودکشی کی جس کا پورے بھارت کو پتہ ہے اور اب ان کی حکومت ایک مرتبہ ضرور ہلے گی-
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی مودی حکومت کرتار پور راہداری کا بارڈر بند رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن آخر کار وہ کھلوا لیا گیا تھا نہ مودی پہلے کچھ کر سکا تھا اور انہ ہی اب کچھ کر سکے گا-
واضح رہے ایف ایم ریڈیو 99 پاکستان کے سرحدی علاقے قصور سے نشر کیا جاتا ہے اور اس کی نشریات بھارتی پنجاب کے فیروزپور امرتسر کے بڑے شہروں سمیت چھوٹے علاقوں میں بھی بڑے شوق سے سنی جاتی ہیں ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ کہ پاکستان سے نشر ہونے والے ریڈیو 99 اس علاقے کے لوگوں کے لئے بہت بڑی سہولت تصور کی جاتی ہے کیونکہ بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں پر اور دیگر اضلاع میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات کی رسائی تاحال نہیں ہے-