مودی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر کھولنے کا پروگرام ، سروے کا آغاز

0
42

مودی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر کھولنے کا پروگرام ، سروے کا آغاز کرنے جارہی بی جے پی سرکار

باغی ٹی وی رپورٹ :بھارتی وزیرمملکت داخلہ جی کشن ریڈی. نے لرزہ خیز انکشاف کیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مندر کھولنے کامودی سرکار کا منصوبہ بے. مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے کا منصوبے پر تیزی سے عمل جاری ہے .وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے،بھارتی وزیرمملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت وادی کشمیر میں مندروں کا سروے کرانے جارہی ہے،
واضح رہے کہ جب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی گئ ہے تب سے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم واضح ہیں. بھارت کی مودی سرکار جو بھارت میں پوری شدت کے ساتھ اقلیتوں خصوصا مسلمانوں‌کو دبانے اور انہیں ختم کرنے کے درپے ہے. اس پروگرام پر گامز ن ہے.، اب وادی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور ڈیموگرافک تبدیلی کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ جموں میں وہ پہلے ہی ایسا کرچکا ہے جہاں اب مسلمان ہندوؤں کےمقابلے میں اقلیت میں ہیں.

اس سے پہلے جموں‌ کشمیر میں‌ ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے مقامی عہدیدار منیش ساہنی نے مقبوضہ کشمیر میں‌ ہندو وزیر اعلیٰ لانے کا مطالبہ کیا تھا.منیش ساہنی کا کہنا تھا تھا اس مرتبہ وزیر اعلیٰ جموں‌ سے ہونا چاہیے. اب وہ دن دور نہیں ہے جب جموں کو اپنا پورا حق ملے گا۔ یہ بات انہوں نے ایک تقریب کے دوران کی جس میں‌ یش پال کھجوریہ ،وکاس، راجو چودھری، اشوک کمار،پنکج ساہنی،بلونت سنگھ ،سکندر سنگھ ،دلجیت سنگھ ودیگر ہندوانتہاپسند بھی موجود تھے۔

Leave a reply